01-02-2017

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ  کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل دوسری کامیابی سمیٹتے ہوئے انگلینڈ کو 97 رنز سے شکست دیدی ہے۔

 پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 296 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 297 رنز کا ہدف دیا تھا۔انگلینڈ کی ٹیم نے جواب میں 200 رنز بنائے اور اس طرح پاکستان نے انگلینڈ کو 97 رنز سے ہراکر دوسری کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 نئی دہلی میں بلائنڈٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ میں آج پاکستان اپنا تیسرا میچ بھارت کیخلاف کھیل رہاہے۔