11-04-2017

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ2018 ء کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ  بورڈ کے چیئرمین کے مطابق اگلے سال کھیلے جانیوالے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے سے منع کردیا ہے جبکہ بھارت اور دیگر ایشیائی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کے چیئرمین سلطان شاہ نے بتایا ہے کہ پاکستان نہ آنیوالی ٹیموں آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے میچز دبئی میں کرائے جائیں گے جبکہ بھارت اپنے میچز پاکستان میں کھیلے گا۔