25-04-2017

بلاک شناختی کارڈز کلیئر کرنے کیلئے سات شرائط سے  متعلق  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سال 1978 سے قبل کی کوئی بھی دستاویزجومتعلقہ شخص کی شہریت ثابت کرسکےیا سال 1978سے قبل کے توثیق شدہ تعلیمی اسناد یا پاسپورٹ،یا توثیق شدہ شجرہ نصب یا 1990سے پہلےکا سرکاری ملازمت کا رکارڈ پیش کرکے بلاک شناختی کارڈ کلیئرکرایا جا سکتا ہے۔

 نوٹی فیکیشن کے مطابق اسی طرح سال 1978 سے پہلے کی زمین خریداری یا ڈومیسائل کا ریکارڈ دے کربھی بلاک شناختی کارڈ کلیئرکرایا جا سکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ،سات میں سے کوئی ایک یا ایک سے زیادہ شرائط پوری ہونے پر بلاک کارڈ کلیئرکردیئے جائیں گے۔