07-02-2017

سپریم کورٹ میں بلوچستان سول اسپتال خودکش حملہ ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی ، وزارت داخلہ کی جانب سے کمیشن کی رپورٹ پرجواب جمع کرا دیا گیا، وزارت داخلہ کی کمیشن کی جانب سےجمع شواہد پیش کرنے کی درخواست کی گئی.جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جوکام تحقیقاتی ادارےکرتےہیں وہ کمیشن نے کیا ہے ۔ہم عوام کے وسیع تر مفاد میں اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کررہے ہیں۔

وکیل وزارت داخلہ  عدالت کو بتایا کہ  کمیشن کی رپورٹ کومن و عن قبول کرتے ہیں تاہم گذارش ہے کہ کمیشن رپورٹ میں وزیرکی جگہ وزارت کا لفظ استعمال کیا جائے. جس پر جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ شواہد کو دیکھتے ہوئےفیصلہ دیا تو زیادہ سخت ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت ایک شخص کے مفادات کو دیکھے یا قومی مفاد کو؟انہوں نے مزید کہا کہ کوئی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ ایسے واقعات ہوں، ہم سمجھتےہیں کہ انسانی غلطی ہوسکتی ہے، ایک شخص تباہی مچاتا ہےاسے پکڑنا آسان کام نہیں ہے.

 بعد میں عدالت نے کیس کی سماعت 2ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔