27-02-2017

احتساب عدالت نےبلوچستان میں ہونے والے میگا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم سابق مشیر خزانہ میرخالد لانگو کی حاضری سے  استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ہے۔

کوئٹہ کی احتساب عدالت میں بلوچستان میں وزرات خزانہ کی جانب سے ہونے والی میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور کنٹریکٹرسہیل مجید عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے دونوں ملزمان کوجرم سے متعلق ریفرنس کی نقول فراہم کردیں۔ فاضل عدالت نے میگا کرپشن کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کردی ۔