20-03-2017

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیماہ مرکز کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بلوچستان کے علاقے خضدار، کوہلو، تحصیل نال اور گردو نواح میں محسوس کیے گئے۔

 زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلہ کا مرکز خضدار کے قریب تھا، جس کی گہرائی 25کلو میٹر تھی۔ جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔