10-05-2017

 سپریم کورٹ نے بنی گالہ غیر قانونی تعمیر ازخود نوٹس کیس  کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،عمران خان کے وکیل نے سی ڈی اے کی رپورٹ پراعتراض کرتےہوئےکہا رپورٹ میں بنی گالہ کے مشرقی ، مغربی اورشمالی علاقے کا ذکرہی نہیں کیا گیا۔جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے سپریم کورٹ 200گھروں کو گرانے کاحکم نہیں دے سکتی ،ایک گھرگرایا گیا توسب گھرگرانا ہوں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ غیرقانونی تعیر کے وقت سی ڈی اے کہاں تھی؟  عدالت نے سماعت جون کےپہلےہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف سے جواب طلب کر لیا۔