24-04-2017

سپریم کورٹ میں بنی گالہ میں تجاوزات کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے نے جواب جمع کرادیا ہے ۔

سی ڈی اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کولکھےگئےخط کےفوری بعدانتظامیہ نےبنی گالہ میں تعمیرات پرپابندی لگادی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں قائم بنچ نے کیس کی سماعت کی جس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ دیکھناہےکہ بنی گالا میں پلازےقانون کے مطابق ہیں یا نہیں، جو درخت کٹ گئے وہ واپس نہیں لائے جا سکتے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ  لوگ اعتماد کی وجہ سے عدالتوں میں آتے ہیں، بداعتمادی کی فضا ختم کرنا ہوگی، ہر  ایک کو کہتے ہیں قبلہ راست ہوجائیں، سب کو عدالت کا احترام کرنا ہے۔فاضل عدالت نے ان ریمارکس کے ساتھ کیس کی سماعت ملتوی کردی ۔