04-04-2018

سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کی ریگولرائزیشن کابینہ سے دو ہفتے میں منظور کرانے کا حکم  دے دیا ہے ۔

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں  ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس  کی سماعت کی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ سی ڈی اے نے ریگولرائزیشنز فائنل کرلی ہیں، 30 مارچ 2018 سے قبل ہونے والی تعمیرات ریگولر جبکہ بعد میں ہونے والی تعمیرات مسمار کر دی جائیں گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ ریگولائیزیشنز اور متعلقہ قوانین کی دو ہفتے منظوری اور سیوریج منصوبے کی ماہانہ پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے ۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلزاسٹون کرشنگ سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا تے ہوئے حکم دیا کہ تمام صوبائی حکومتیں کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کریں۔