December 16, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

بوٹینیکل گارڈن کی زمین پر قبضے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت، وزیر دفاع پرویز خٹک کو پیش ہونے کا حکم

06-12-2018

پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم امتناع کے باوجود بوٹینکل گارڈن نوشہرہ کی اراضی نجی یونیورسٹی کے حوالے کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیردفاع پرویز خٹک کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

 جسٹس قیصر رشید اور جسٹس محمدایوب خان پرمشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے پشاور یونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ایشن کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالت کو بتایاگیاکہ خیبرپختونخواکے ضلع نوشہرہ میں واقع بوٹینکل گارڈن کے لئے مختص600 کنال اراضی ننانوے سالہ لیز پر پشاور یونیورسٹی کو دی گئی تاہم گزشتہ دورحکومت میں ضلع نوشہرہ کی انتظامیہ نے اس اراضی کا لیزمنسوخ کرکے یہ اراضی یونیورسٹی کو لیز پر دی جبکہ  پشاور ہائی کورٹ نے یونیورسٹی کی رٹ پرحکم امتناع جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کو اراضی کا قبضہ نجی یونیورسٹی کے حوالے کرنے سے روک دیا تھا تاہم اس کے باوجود آدھی اراضی کاقبضہ نجی یونیورسٹی کے حوالے کردیا گیا ہے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔

Related posts