01-06-2018

ایڈیشنل سیشن جج پشاوررشید اللہ نے بھائی کوقتل کرنے کے الزام میں گرفتار2ملزموں کو عدم ثبوت کی بناءپربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

 ملزموں کی جانب سے ملک نصرمن اللہ ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان وحیدگل اورحضرت علی ساکنان مریم زئی متنی پرالزام ہے کہ انہوں نے 2013ءمیں اپنے بھائی اکرام کوفائرنگ کرکے قتل کردیاتھافریقین میں گھریلوتنازعہ بتایاجاتاہے  حالانکہ ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں لہذا انہیں مقدمہ سے بری کیا جائے ۔

عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور استغاثہ کی جانب سے ملزموں پرجرم ثابت نہ کرسکنے کی بناءپرانہیں بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔