23-05-2017

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد کیلئے قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔قرارداد جے یوآئی کے رکن اسمبلی مفتی سید جانان نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  کلبھوشن جادیو نے تمام الزامات کا اعتراف کیا،متن میں کہا گیا کہ  کلبھوشن کو پاکستانی قوانین کے مطابق سزائے موت ہوئی۔قرار داد میں مزید کہا گیا کہ  دوماہ گزرنے کے باوجود فیصلے پرعملدرآمد نہ ہوناافسوسناک ہے۔ قرار داد میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سزائے موت کے فیصلے پرعمل کرے۔