04-05-2017

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ  بورڈ کو قانونی نوٹس بھجوادیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان 8 سال میں 6 سیریز ہونی تھیں لیکن بھارت نے ایک بھی نہیں کھیلی ۔ جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہرجانہ ادا کرنے کا قانونی نوٹس جاری کردیا ہے اور جواب موصول نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کرکٹ کی ثالثی عدالت سے رجوع کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی 8 سیریز میں سے 2 کی میزبانی پاکستان  کو کرنی تھی۔ بھارت پاکستان سے کھیلنے پر ہمیشہ حکومتی اجازت نامہ نہ ملنے کا بہانا کر دیتا ہے جبکہ اب پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہت بہتر ہو گئی ہے۔