24-05-2017

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی شہری عظمی کووطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی  پر مشتمل بنچ نےبھارتی شہری عظمیٰ اور بونیر کے رہائشی طاہرعلی کی شادی کے معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے عظمیٰ کو طاہرعلی سے بات چیت کرنے سے متعلق استفسارکیا تاہم عظمیٰ نے بات چیت کرنے سے انکارکردیا،جس پرعدالت نے عظمیٰ کوآزادانہ بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے عظمیٰ کی بیٹی کی میڈیکل رپورٹ کومدنظررکھتے ہوئے اسے بھارت جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔