06-06-2017

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور علی گوہر نے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پچیس سال قید بامشقت اور پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں چھ ماہ مزید قید کیا جائے گا۔

استعاثہ کے مطابق ملزم سکندر پر الزام ہے کہ وہ پنجاب چرس سمگل کررہا تھا جس کو تھانہ حیات آباد پولیس نے بیس جون دو ہزار پندرہ کو گرفتا رکیا تھا۔