16-03-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ طلب کرنے اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کرتے ہوئے پابند سلاسل رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

استعاثہ کے مطابق واحد گڑھی پشاور کے رہائشی ملزم محمد ارشاد پر الزام ہے کہ اس نے مدعی مختیار الدین سے بھتہ طلب کیا تھا اور دھماکہ بھی اس کے گھر کے قریب کیا تھا۔ جس پر ملزم کے خلاف تھانہ سی ڈی پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم کو بعد میں گرفتار کیا گیا ہے ۔