18-04-2017

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار افغان شہری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

استعاثہ کے مطابق اچینی پشاور کے رہائشی نے سی ٹی ڈی میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ نامعلوم ملزم کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ طلب کر رہا ہے جبکہ بھتہ نہ دینے پر اس کے مکان پر بارودی مواد کا دھماکہ بھی کیا گیا جس پر سی ٹی ڈی نے تفتیش کے دوران ملزم کا سراغ لگا کر ملزم نجیب اللہ کو حراست میں لیا ۔