11-08-2017

انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کےا لزام میں گرفتار ملزم کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔

استعاثہ کے مطابق ملزم عمران پر الزام ہے کہ اس نے آٹھ ستمبر دو ہزار چودہ کو شہری حاضب خان کو ٹیلی فون کال کرکے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا جبکہ عدم ادائیگی پر اسے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی جس پر مدعی نے ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں رپورٹ درج کی تھی جس پر متعلقہ پولیس نے اسے گرفتار کیا اور ملزم سے تفتیش کےلئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے اسے جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کرنے کی استدعا کی جو منظور کی گئی ۔