December 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا

11-10-2018

انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے ایک کروڑ بھتہ طلب کرنے کے  الزام میں گرفتار ملزم پر جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزاء سنا دی ہے ۔

 استعاثہ کے مطابق ملزم محمد ریاض فقیر آباد پشاور پر الزام تھا کہ اُس نے مدعی اورنگزیب سے فون پر ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور اُسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد مدعی نے ملزم کو ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا ۔

ملزم کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو پانچ سال قید کی سزا سنا دی۔

Related posts