29-05-2017

پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پشاور کے آڑھتی سے دس لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کےالزام میں گرفتار سابق پٹواری کی ضمانت درخواست منظور کر لی اور اسے ضمانت پر رہا کرنے کےاحکامات جاری کردیئے ہیں۔

استعاثہ کے مطابق سابق پٹواری نعیم ساکن بڈھنی پر الزام ہے کہ اس نے آڑھتی عبدالرحمان سے دس لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم نے فاضل عدالت میں دائر ضمانت درخواست میں موقف اپنایا کہ اس کے خلاف عائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں اس لئے اس کی ضمانت درخواست منظور کی جائے ۔