October 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

بھرتیوں پر پابندی کے اختیار پر وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری

23-04-2018

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے بھرتیوں پر پابندی کے اختیار پر وضاحت کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے الیکشن کمیشن کا کام وقت اور آئین کے مطابق انتخابات کروانا ہے، آئندہ عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن نے بھرتیوں پرپابندی لگائی ؟ بعض اہم ترین اداروں میں سربراہان کی تقرریوں کا عمل چل رہا ہے ، کیا اس پابندی کا اطلاق ان اداروں پر بھی ہوگا ؟ اس فیصلے کی وضاحت ضروری ہے ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ آرٹیکل 218 اور الیکشن ایکٹ 2017 یہ اختیارات دیتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے پہلے کیا ایسا حکم دیا جا سکتا ہے ؟ اور کیا یہ حکومتی امور کو متاثر نہیں کرے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہائی کورٹس سے کہہ دیتے ہیں ایسے مقدمات جلد نمٹائے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹس جنرلز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Related posts