22-05-2018

کمشنرایف سی آر نے دہشت گردی اورسکیورٹی فورسزپرحملوں کے الزام میں 42سال قید بامشقت کی سزاپانیوالے ملزم کی اپیل منظورکرکے پولیٹکل ایجنٹ کی سزاکالعدم قرار دیدی ہے ۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نواز پرسکیورٹی فورسزپرحملوں کاالزام تھا جسے پولیٹکل ایجنٹ نے42سال قید بامشقت کی سزاسنائی تھی جس کیخلاف اس نے کمشنرایف سی آرکی عدالت میں اپیل دائرکی  ہے ۔ کمشنر ایف سی آر عدالت کو بتایا گیا  ملزم بے گناہ ہے کیونکہ وہ سزاسے قبل پانچ سال تک لاپتہ تھا  اور بعد میں اسے  مہمند ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ کے حوالے کیاگیا اورپولیٹکل انتظامیہ نے اسے مجموعی طورپر42سال قید بامشقت کی سزاسنائی ہے جس کاکوئی جوازنہیں بنتاتھا کیونکہ اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے گئے دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے اپیل منظورکرکے پولیٹکل ایجنٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔