October 19, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

بیرون ملک پاکستانیوں سے شناختی کارڈ اجراء پر زیادہ فیس وصولی کیس

01-03-2017

سپریم کورٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے شناختی کارڈ اجرا پر زیادہ فیس وصول کرنے پر نادرا حکام  سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے تین رکنی بینچ نےاوورسیز پاکستانیوں سے شناختی کارڈ اجرا پر زیادہ فیس وصول کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس  پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اووسیز پاکستانیوں کے کارڈ کے اجرا و منسوخی پر قیمتوں کا تعین کیسے ہوتا ہے ؟ پاکستان میں رہنے والوں سے 16 ڈالر جبکہ یورپ میں مقیم پاکستانیوں سے ایگزیکٹو کارڈ پر 100 ڈالر وصول کیے جاتے ہیں، جواب دیا جائے ۔ چئیرمین نادرا نے عدالت کو بتایا کہ کارڈ کے اجرا اور منسوخی کی قیمتیں 2012 سے تبدیل نہیں ہوئیں اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں سے نارمل کارڈ پر 72 ، ارجنٹ پر 83 اور ایگزیکٹو کارڈ پر 100 ڈالر وصول کیے جاتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بظاہر دیکھنے میں یہ معاملہ امتیازی لگتا ہے ۔ عدالت نے نادرا سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔

Related posts