10-04-2018

لاہور ہائی کورٹ نے بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے کوائف طلب کرتے ہوئے دفتر خارجہ کو ان کے لیے سفارتی رسائی حاصل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے بیرون ممالک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے دائر کیس کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے ایسے تمام پاکستانیوں کی تفصیلات اور ان تک سفارتی رسائی کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔

 عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دفتر خارجہ کے متعلقہ افسر ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں ۔