04-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ صحت گریڈ چودہ اور گریڈ سولہ میں بیس فیلڈ سپروائزرز بھرتی کرنے کے عمل کو روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا ہے ۔

جسٹس قیصر رشید کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ ہیلتھ فیلڈ سپروائزرز وہ پوسٹیں ہیں جن پر ترقی پانے والوں کو تعینات کیا جاتا ہے تاہم محکمہ نے براہ راست بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ آسامیاں مشتہر بھی کی گئی ہے لہذا اس اقدام کو غیر قانونی قرار دے کر ان آسامیوں پربھرتیوں کو روکا جائے ۔

فاضل عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد حکم امتناعی جاری کرکے ممکنہ بھرتیوں کو روکتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا۔