21-08-2017

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی  عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت جج محمد اصغر خان نے کی۔ دوران سماعت ملزمان سابق سی پی او سعود عزیزاورسابق ایس پی راول خرم شہزاد جبکہ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

 عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس جلد نمٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دے دیا۔ اور قرار دیا کہ  پراسیکیوٹر اپنے دلائل اگلی تاریخ سے مکمل کریں گے۔