01-06-2018

پشاورہائی کورٹ نے بینک آف خیبرکے ایم ڈی کی پوسٹ پرتقرری روکتے ہوئےخیبرپختونخوا حکومت سے جواب  طلب کرلیا ہے۔

 جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس قلندرعلی خان پرمشتمل پشاور ہائی کورٹ کے  دورکنی بنچ نے درخواست گذار امجدعلی ارباب کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں  عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گذاربنیادی طورپر بینکرہے جس نے بنک آف خیبر کے ایم ڈی کےلئے درخوا ست دی اس طرح اس پوسٹ پر تقرری کےلئے سات امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیاگیا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین تھے  اور جب

درخواست گزارکا انٹرویو ہو رہا تھاتو چیف سیکرٹری نے اسے کہا کہ اس کے خلاف بہت سی شکایا ت ہیں جبکہ درخواست گزارکی پرسنل فائل میں کوئی ایسی بات نہیں تھی۔ لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ایم ڈی کی تقرری میرٹ کے مطابق کی جائے۔