05-07-2017

جامعہ پشاور کے شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام بیچلر امتحانات کے پریکٹیکل امتحان دو ہزار سترہ آج سے شروع ہو گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی امتحانات گیارہ مئی سے بارہ جون تک منعقد ہوئے تھے تاہم ان امتحانات کے پریکٹیکل یونیورسٹی تعطیلات کے بعد آج سے شروع ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف جامعہ پشاور کے اہتمام ایم اے ، ایم ایس سی امتحانات دو ہزار سترہ  دو اگست سے شروع ہوں گے جس کے لئے تیاریاں جاری ہیں اور شعبہ امتحانات جامعہ پشاور کے مطابق امتحانی ڈیٹ شیٹ عنقریب جاری کی جائے گی جبکہ امیدواروں کو رول نمبر بھی بروقت بھجوائے جائیں گے ۔