October 14, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

بی آر ٹی کی زد میں آنے والی زیر زمین دکانوں سے متعلق کیس کی سماعت

25-06-2019

پشاور ہائی کورٹ نے بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور کی زد میں آنے والی زیر زمین دکانوں سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔

جسٹس قیصر رشید اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ بی آر ٹی کی زد میں 47 دکانیں آئیں، لیکن حکومت اب دوبارہ اتنی تعداد میں دکانیں نہیں دے رہی جبکہ  نومبر میں زیر زمین دکانیں توڑی گئیں لیکن اب تک ادائیگی بھی نہیں کی گئی اور  بی آر ٹی مکمل ہونے کی تاریخ بھی نہیں بتائی جارہی۔

دوران سماعت پشاور ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا جس پر فاضل عدالت نے دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کر دیئے۔

Related posts