30-06-2017

جامعہ پشاور کے زیر اہتمام بی ایس سی امتحان دو ہزار سترہ کے امیدواروں کے پریکٹیکل امتحان کا اہتمام عید الفطر کی تعطیلات کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے اختتام پر ملک بھر کے ادارے جعمرات انتیس جون سے کھل گئے ہیں تاہم یونیورسٹیاں پیر تین جولائی کو کھلیں گی ۔ واضح رہے کہ جامعہ پشاور کے زیر اہتمام بی اے ، بی ایس سی امتحان دو ہزار سترہ ، گیارہ مئی سے بارہ جون تک منعقد ہوا تھا تاہم بی ایس سی کے پریکٹیکل امتحان عید کی تعطیلات کے بعد منعقد ہوں گے ۔