06-09-2017

جامعہ پشاور کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ میں بی ایڈ آنرز اور ایم ایڈ دو سالہ پروگرام کے داخلے سات اور آٹھ ستمبر کو ہوں گے ۔

داخلہ شیڈول کے مطابق ویٹنگ لسٹ سے داخلے گیارہ ستمبر کو دیئے جائیں گے جبکہ کلاسز کا آغاز تیرہ ستمبر سے کیا جائے گا۔

دوسری طرف صوبے کے سرکاری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل آج سے شروع ہو گیا ہے ، داخلہ پراسپیکٹس آج سے نامزد بینک برانچوں میں دستیاب ہیں اور داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ انیس ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ حافظ القرآن ٹیسٹ اور معذور امیدواروں کا طبی معائنہ اکیس ستمبر کو ہوگا ۔ شیڈول کے مطابق عبوری میرٹ لسٹ چھبیس ستمبر کو جبکہ فائنل میرٹ لسٹ تین اکتوبر کو جاری کی جائے گی اسی طرح داخلے جائنٹ ایڈمشن کمیٹی کے زیر اہتمام پانچ اکتوبر سے خیبر میڈیکل کالج پشاور میں شروع ہوں گے ۔