07-08-2017
شعبہ امتحانات جامعہ پشاور کے زیر اہتمام بی ایڈ اور ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات دو ہزار سترہ کل آٹھ اگست سے شروع ہوں گے جس کےلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
جامعہ پشاور شعبہ امتحانات کے مطابق بی ایڈ اور ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات کےلئے تمام تیاریاں کر لی گئیں ہیں اور امیدواروں کو ان کے رول نمبر ارسال کر دیئے گئے ہیں تاہم اگر کسی کو رول نمبر موصول نہیں ہوئے تو وہ مروجہ طریقہ کار کے تحت جامعہ کے شعبہ امتحانات سے رابطہ کر کے رول نمبر کی کاپی حاصل کر سکتے ہیں۔