08-06-2018

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے زیر اہتمام  بی اے ،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 27جون 2018سے شروع ہوں گے۔

جامعہ کے شعبہ امتحانات کے مطابق  جامعہ کے  تمام ریگولر طلباء کے رولنمبر سلپ کالجز کو بھیجے گئے ہیں جبکہ پرایئویٹ طلباء کے رولنمبرز سلپ ان کے سکونتی پتہ پر ارسال کئے جا چکے ہیں تایم کسی بھی مشکل پیش آنے کی صورت میں شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے امتحانی سیکشن کے نمبرز پر رابطہ کریں۔رول نمبر ز سلپ جامعہ کے ویب سائٹ پر بھی دستیاب  ہیں۔