10-08-2017

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بی اے تھرڈ ڈویژن اور ایم اے سیکنڈ ڈویژن کے حامل اساتذہ کو ایس ایس ٹی پوسٹوں پر محکمانہ پروموشن کےلئے حقدار قرار دے دیا ہے ۔

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس دو ست محمد خان اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ضلع بنوں کے سکول ٹیچر ممتاز خان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اسے ایس ایس ٹی پوسٹ پر پروموشن کےلئے اہل قرار دیا جس پر ڈائریکٹوریٹ سکولز نے درخواست گزار کے ایس ایس ٹی پوسٹ پر پروموشن آرڈر بھی جاری کردیا ہے۔