17-02-2017

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور نے بی ٹیک فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر چار سالہ پروگرام نئے اور پرانے کورسز کے سپلیمنٹری امتحانات برائے دو ہزار پندرہ ، سولہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق فرسٹ ایئر کے امتحانات چودہ مارچ جبکہ سیکنڈ ایئر کے امتحانات پندرہ مارچ سے شروع ہوں گے ۔

نارمل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھائیس فروری ہے جو کنٹرولر امتحانات کے دفتر میں جمع کی جا ئے گی ۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق بی ٹیک امتحانات کے داخلہ فارم کے ساتھ امتحانی فیس کی اوریجنل رسید ، متعلقہ پرنسپل /ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین سے تصدیق شدہ تین پاسپورٹ سائز تصاویر اور پچھلے امتحان کی ڈی ایم سی کی کاپی منسلک کرنا لازمی ہے جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد امتحانی داخلہ فارم کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔