01-11-2017

یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور نے بی ٹیک کے سالانہ امتحانات برائے دو ہزار سولہ اور دو ہزار سترہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

جامعہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بی ٹیک تھرڈ اور فائنل ایئر نیا اور پرانہ کورس کے سالانہ امتحانات بائیس نومبر سے شروع ہوں گے ۔نارمل فیس کے ساتھ فارم جمع کرانے کی  آخری تاریخ آٹھ نومبر مقرر کی گئی ہے جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد فارم کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔