13-02-2017

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے بی ڈی ایس سال دو ہزار سولہ فرسٹ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

نتائج کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی ڈی ایس سال دو ہزار سولہ کے فرسٹ پروفیشنل کے امتحان میں خیبر کالج آف ڈینٹیسری پشاور کا نتیجہ اٹھاسی فیصد رہا ۔ امتحان میں کل تین سو آٹھ طلباء طالبات نے حصہ لیا جن میں ایک سو تریاسی نے کامیابی حاصل کر لی اور مجموعی نتیجہ ساٹھ فیصد رہا ۔