26-09-2017

پشاورہائی کورٹ نے تاجر اتحاد چارسدہ کے جنرل سیکرٹری کی تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کا نوٹس معطل کرتے ہوئے ڈ پٹی کمشنر چارسدہ سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست گزار حبیب اللہ کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کو چھ ستمبر کو ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے تین ایم پی او کے تحت گرفتاری کا نوٹس جاری کیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عدالتی احکامات پر قبرستان کو واگزار کرا رہی ہے جبکہ درخواست گزار اس پر دوبارہ تجاوزات قائم کررہا ہے تاہم ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں جس کا کوئی جواز نہیں بنتا لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ تین ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دی جائے ۔