07-06-2018

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 13 جون کو طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار  کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  تین رکنی بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

 عدالت نے سابق صدر کے وکیل سے کہا کہ پرویز مشرف پاکستان آجائیں تو کیس کی تفصیلاً سماعت کی جائے گی۔

واضح رہےکہ سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف سنگین غداری کیس بھی زیرسماعت ہے جس میں خصوصی عدالت نے ان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے۔