03-02-2017

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار  گریڈ بیس کی خاتون آفیسر  ڈاکٹر شبینہ رضا کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر شبینہ رضا محکمہ صحت میں انیس سو پچاسی میں بطور میڈیکل آفیسر بھرتی ہوئی تھی اور اس وقت محکمہ میں منجمنٹ کیڈر کی گریڈ بیس کی افسر کی حیثیت سے خدمات دے رہی ہیں ۔ انہیں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سید علی خان کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد نیا ڈی جی ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔