31-01-2017

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، اسپیشل جج احتساب عدالت پشاور سبحان شیر کی خدمات عوامی مفاد میں پشاور ہائی کور ٹ کے حوالے کر دی گئیں ہیں ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے الگ الگ اعلامیوں کے مطابق گریڈ بیس کے افیسر محمد سلیم خان اور گریڈ اٹھارہ کے چیف رورل ڈیویلپمنٹ پی اینڈ ڈی عبد الحلیم بنگش کی خدمات پشاور ہائی کورٹ کے حوالے کر دی گئیں جو ان کے پوسٹنگ کے احکامات جاری کرے گی ۔

اسی طرح گریڈ سترہ کے پی اے ایس سکیشن افیسر فنانس صاحبزادہ نجیب اللہ کا تبادلہ کرکے نہیں ڈپٹی سیکرٹری فنانس کی خالی آسامی پر اسی سکیل اور تنخواہ پر تعینات کر دیا گیا جبکہ اسپیشل جج احتساب کورٹ  سبحان شیر کی خدمات عوامی مفاد میں پشاور ہائی کور ٹ کو حوالے کر دی گئیں ۔