21-05-2018

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تب دق مرض کے خاتمے کےلئے خصوصی پروگرام شروع کر دیا ہے ۔

صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس منصوبے پر گیارہ ارب روپے کی لاگت آئے گی جس میں سات ارب روپے کا انتظام غیر سرکاری تنظیمیں جبکہ باقی چار ارب روپے کا انتظام صوبائی حکومت کریں گی ۔

ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ابتدائی طور پر صوبے کے پانچ اضلاع پشاور ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔