19-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے کال آف نوٹس معطل کرتے ہوئے کرپشن کیس میں تحصیل میونسپل افسر  کوہاٹ کی گرفتاری روک دی ہے۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے ٹی ایم او کوہاٹ محمد شعیب کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے کوہاٹ میں ہاوسنگ سوسائٹی کے فلیٹس کے کرایوں میں خورد برد کی تحقیقات شروع کی ہیں جس میں نیب نے درخواست گزار کو بھی کال آف نوٹس جاری کیا ہے اور ا س کے گرفتاری کا خدشہ ہے حالانکہ اس کیس کا ان سے کوئی تعلق نہیں بنتا لہذا ان کی ممکنہ گرفتاری روکی جائے۔