16-02-2017

پشاور ہائی کورٹ نے تحصیل کونسل جہانگیرہ کے اپوزیشن ممبران  کو ترقیاتی فنڈز  کی ادائیگی کےلئے دائر رٹ درخواست پر چیف سیکرٹری ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، اور ٹی ایم او  جہانگیرہ  کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیاہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اورجسٹس محمد ایوب خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے تحصیل کونسل جہانگیرہ کے ممبران کی جانب سے دائر رٹ درخواست کی سماعت جس میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کونسل میں جزب اختلاف کے ممبران ہیں تاہم انہیں ترقیاتی فنڈز  کی ادائیگی نہیں کی جا رہی جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ کونسل کے حزب اختلاف ممبران کو ترقیاتی فنڈ ز کی ادائیگی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔