October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

تحفظ صارفین کی چھ عدالتوں کادائرہ  ضم شدہ قبائلی اضلاع تک وسیع

21-06-2019

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ  کی منظوری اور رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے ارسال کردہ  مراسلے کے بعد خیبرپختونخوا میں تحفظ صارفین کی چھ عدالتوں کو تاحکم ثانی نئے ضم شدہ اضلاع تک خلاء پر کرنے کے اقدامات کے طور پرتو سیع دیدی گئی ہیں۔

 نوٹی فیکیشن کے مطابق  کنزیومر پروٹیکشن کورٹ پشاور کے دائرہ کار کو نئے ضم شدہ ضلع خیبر تک توسیع کردی گئی ہے.اسی طرح کنزیومر پروٹیکشن کورٹ چارسدہ کے دائرہ کار کو نئے ضم شدہ ضلع مہمند، کنزیومر پروٹیکشن کورٹ مالاکنڈ کو رٹ ضم شدہ ضلع باجوڑ ، کنزیومرپروٹیکشن کورٹ کوہاٹ کو نئے ضم شدہ اضلاع کرم اور اورکزئی، کنزیومر پروٹیکشن کورٹ بنوں کو نئے ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان اور کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ٹانک کے دائرہ کار کو نئے ضم شدہ ضلع جنوبی وزیرستان تک تو سیع دی گئی ہے ۔

اس امر کا اعلان محکمہ صنعت و تجارت اور فنی تعلیم کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Related posts