01-11-2017

خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر تخت بھائی میں سینئر وکیل کے قتل کے خلاف آج صوبہ بھر کی عدالتوں میں وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا اور ہڑتال کی گئی۔

عدالتی بائیکاٹ کے موقع پر کوئی وکیل عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کےلئے پیش نہیں ہوا جس کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

خیبر پختونخوا بار کونسل اور پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق عدالتی بائیکاٹ کے موقع پر  منعقدہ مشترکہ  احتجاجی جنرل باڈی اجلاس میں تخت بھائی میں سینئر وکیل مقدر خان کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ واقع میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔