27-02-2017

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان یکم مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

صدر رجب طیب اردوان اقتصادی تعاون تنظیم سمٹ میں شرکا سے خطاب کریں گے اور شرکا لیڈروں سے مذاکرات کریں گے، مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الااقوامی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا اور رکن ریاستوں کی اکثریت اس میں شرکت کی تصدیق کر چکی ہے،  اس تنظیم کی بنیاد 1985 میں ایران، ترکی اور پاکستان نے رکھی تھی اور اب آذربائیجان، ترکمانستان، ازبکستان، تاجکستان، کرغیزستان، قازقستان اور افغانستان بھی اس کے ارکان ہیں۔