05-05-2017

پشاور ہائی کورٹ نے ترک اساتذہ کی ملک بدری اور ویزے کی معیاد میں توسیع نہ کرنے کے خلاف دائر رٹ درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کر لی ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس روح الاآمین خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائررٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے پشاور میں ترک سکولوں میں تعینات ترک اساتذہ کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے اور ان کے ویزوں کی معیاد میں توسیع نہیں کی جارہی ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے لہذا اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

فاضل عدالت نے دائر رٹ پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرکے وضاحت طلب کر لی ۔