خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں تعزیرات پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے دو روزہ سمینار منعقد کیا گیا ہے جس میں مجوزہ ترامیم کی سفارشات مرتب کی گئی دو روزہ سیمینار میں ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان ، وکلاء ، استعاثہ اور پولیس سمیت متعلقہ محکموں کے ماہرین قانون نے شریک ہوئے۔

دو روزہ سیمینار کے پہلے دن تعزیرات پاکستان اور ضانطہ فوجداری میں مجوزہ ترامیم پر غور و غوص مکمل کیا گیا جبکہ آج دوسرےاور آخری روز شرکاء کے الگ الگ گروپس ڈیسکشن کے بعد مجوزہ ترامیم کو سفارشات کی شکل میں مرتب کیا گیا ۔

تعزیرات پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں مجوزہ ترامیم کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ سمینار کی اختتامی تقریب جوڈیشل اکیڈمی پشاور کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان ، ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین ، سینئر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد آصف خان ، ڈائریکٹر انسٹرکشنز ضیاء الرحمان ، حافظ نسیم اکبر اور ڈاکٹر قاضی عطاء اللہ اور  ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان سمیت نظام انصاف سے منسلک تمام سٹیک ہولڈرز کےماہرین قانون نے شرکت کی ۔

اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی پشاور محمدمسعود خان نے تمام شرکاء کو دو روزہ سیمنار میں شرکت ک پر ان کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں انہوں نے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں ۔

واضح رہے کہ اس دو روزہ سیمینار کے مقاصد میں تعزیرات پاکستان اور ضابطہ فوجداری میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینا اور اس کی ضرورت ، اہمیت اور اثرات کو زیر بحث لا کر قانون ساز اداروں کی معاونت کرنا تھا۔