October 24, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

تمام صوبوں کوسکیورٹی فراہمی فارمولا ایک ہفتے میں طے کرنے کا حکم

23-04-2018

سپریم کورٹ نے تمام صوبوں کوسکیورٹی فراہمی فارمولا ایک ہفتے میں طے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں غیر متعلقہ افراد کو دی گئی سکیورٹی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو عدالت میں موجود ہونا چاہیئے ، کچھ لوگوں کو سکیورٹی واپس لینے پر اعتراض ہے ، جن لوگوں کو سکیورٹی رسک ہے ان سے سکیورٹی واپس نہ لیں ، کسی کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بغیر قاعدے کے سکیورٹی واپس نہیں ملنی چاہیئے ، پنجاب میں غیر متلعلقہ افراد کی سکیورٹی کا خرچہ ایک ارب 38 کروڑ ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے ہدایات جاری کیں کہ تمام صوبے اپنے سکیورٹی کے قوائد بنا لیں اور سکیورٹی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائیں۔ عدالت نے از خود نوٹس کیس کی سماعت ایک ہفتے تک کے لئے ملتوی کر دی۔

Related posts